the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی ۔ ممنوع دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزامات کے تحت گرفتار مشہور عالم دین مولانا انظر شاہ قاسمی و دیگر ملزمین کو مقدمہ سے ڈسچار ج کیئے جانے والی عرضداشت پرآج فیصلہ متوقع تھا لیکن دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے اسپیشل این آئی اے جج شری رتیش سنگھ نے معاملے کی سماعت یہ کہتے ہوئے ۱۵؍ نومبر تک ملتوی کردی کہ فیصلہ لکھانے کا عمل جاری ہے اور انہیں اس تعلق سے مزید وقت درکار ہے ۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) سے موصول ہوئی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مقدمہ کی سماعت پر ایڈوکیٹ ایم ایس خان نے عدالت کو بتایا تھا کہ این آئی اے نے ملزمین کو القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جبکہ اس تنظیم سے ان کا کوئی تعلق نہیں نیز ملزم انظر شاہ کے قبضہ سے تحقیقاتی دستوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی انہوں نے اس معاملے میں کوئی اقبالیہ بیان دیا ہے ۔ ایڈوکیٹ ایم ایس خا ن نے عدالت کو مزید بتایا تھا کہ جس سرکاری گواہ نے انظر شاہ کے خلاف بیان درج کرایا تھا اور اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہوچکا ہے اور اس معاملے کے دیگر ملزم محمد آصف اور عبدالسمیع نے بھی انظر شاہ کے تعلق سے کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔
ایڈوکیٹ ایم ایس خان نے عدالت کو ملزم محمد آصف کے



تعلق سے بتایا کہ تحقیقاتی دستوں نے عدالت میں ایسا کوئی بھی ثبوت نہیں پیش کیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ ملزم پاکستان ٹریننگ حاصل کرنے کے لیئے گیا تھا اور وہاں سے واپس آنے کے بعد اس نے دیگر ملزمین میں پیسے بھی تقسیم کیئے تھے ۔ عیاں رہے کہ اسی سال کی ۶؍ جنوری کی شب نو بجے مولانا انظر کو دہلی پولس نے ممنوع تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور تحقیقاتی دستہ نے عدالت کو بتایا تھاکہ ملزم کو ممنوع تنظیم القاعدہ کے لیئے کام کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل دارالعلوم دیوبند کے فارغ مولانا عبدالرحمن جنہیں دیگر ملزمین کے ہمراہ ممنوع تنظیم القاعدہ سے تعلق کی بناء پر گرفتا ر کیا گیا تھا کی ڈسچارج عرضداشت پر گذشتہ ہفتہ سینئر کریمنل وکیل نتیار راما کرشنن اور ایڈوکیٹ ساریم نوید نے بحث کی تھی اور عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم عبدالرحمن اور دیگر ملزمین کے خلاف یو اے پی اے کی دفعات کے تحت مقدمہ بنتا ہی نہیں کیونکہ تحقیقاتی دستوں نے ان کے خلاف جو ثبوت اکٹھا کیئے ہیں وہ قانون کی نظر میں قابل قبول ہے ہی نہیں لہذا ملزم کو ڈسچار ج کیا جائے۔ اس معاملے میں گرفتار چاروں ملزمین عبدالرحمن، مولانا انظر شاہ قاسمی، عبدالسمیع اور محمد آصف کی قسمت کا فیصلہ اگلے ماہ کی 15؍ تاریخ کو متوقع ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.